Untitled

Untitled

urdu.dunyanews.tv

ممبئی: ( آن لائن )بھارت کے سب سے متنازعہ ریالٹی شو بگ باس سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار ارمان کوہلی اپنی دوست پر تشدد کرنے کے الزام میں گرفتار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق اداکار ارمان کوہلی جنہوں نے بگ باس سے شہرت حاصل کی تھی انہیں اپنی ہی دوست پر تشدد کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ابتدائی تفتیش سے یہ بات پتا چلی ہے کہ ارمان کوہلی نے اپنی دوست نیرو رندھاوا پر پیسوں کے معاملے پر تشدد کیا۔

تشدد کے باعث نیرو کے سر پر 15 ٹانکے لگے ہیں تاہم اب ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔ پولیس نے ارمان کو گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

Source urdu.dunyanews.tv

Report Page