*/

*/

From

My Hijab Story🎀 بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم اسلام وعلیکم ورحمتہ وبرکاتہ نام: ماہین مرتضیٰ شہر: ساہیوال میں اپنی حجاب سٹوری آپ سے شیئر کرنا چاہوں گی ۔

🖋️الحمد اللہ میں ایک ایسے گھرانے سے تعلق رکھتی ہوں جو عورت کے حجاب کو بہت عزت دیتے ہیں اس کی حقیقت کو سمجھتے ہیں مجھے بھی بچپن میں اپنی امی جان کو حجاب کرتا دیکھ کر بہت شوق ہوتا تھا ۔ حجاب کے فوائد سے نا آشنا تھی بس دل میں شوق تھا ۔۔ لیکن جب میں بڑی ہوئی اور سکول اور کالج کے ماحول کو دیکھا تو لگا کے کہ یہ تو کوئی اور ہی دنیا ہے اس معاشرے میں حجاب تو ممکن نہیں بلا آخر میرے حجاب کرنے کا وقت بھی آگیا مگر دل میں وہ شوق باقی نہیں تھا اپنے ساتھ کے لوگوں کو دیکھ کر لگتا تھا یہ میں کیا کر رہی رہوں میں تو ان سے الگ ہوں ۔۔ میں اس وقت 18سال کی تھی ۔۔ میرا ذہن الجھا رہتا تھا میرے دل کو یقین تھا کہ حجاب سہی راستہ ہے لیکن آنکھوں سے دکھنے والا ماحول مجھے پریشان کرتا تھا کہ کہیں میں ان سے پیچھے تو نہیں رہ جاؤں گی ۔۔ خیر کالج کی پڑھائی ختم ہوئی آگے کا سوچنا تھا اور ذہن بہت آزاد ہو گیا تھا بے حجابی کو اچھا سمجھنے لگا تھا ۔۔ اسی دوران ایک دن میرے گھر ایک داعی الی اللہ آئیں سر سے پاؤں تک ڈکھی ہوئی اور مجھے اللّٰہ کی طرف آنے کی دعوت دی میں نے دل سے دعوت قبول نہیں کی تھی مگر میں النور چلی گئی وہاں میں نے جب سمر کورس کیا تو دل بدلنا شروع ہوا اور براؤن رنگ کے برقے میں ان عورتوں کو اللّٰہ کےلئے بھاگ دوڑ کرتے دیکھا تو مجھے وہاں وہ فطری ماحول ملا جس پر میرے رب نے مجھے پیدا کیا ہے میرے بچپن کا شوق تازاہ ہوا اور پہلے سے زیادہ مضبوط ہو گیا مجھے میرے اللّٰہ کی حفاظت پر یقین آگیا ۔۔ اب میں سوچتی ہوں کہ میں حجاب کو ترک کر کے گمراہی کی طرف جانے والی تھی لیکن میرے رب نے مجھے بچا لیا تو میرا دل اللّٰہ کی محبت اور تعظیم سے بھر جاتا ہے الحمدللہ اب میں حجاب میں بہت محفوظ اور پر اعتماد ہوتی ہوں اب لوگوں کی باتوں سے متاثر نہیں ہوتی بلکہ اپنے رب کی پسندیدہ ہونا چاہتی ہوں الحمدللہ کیوں کہ میں نے جان لیا ہے کہ میرے رب سے زیادہ مجھ سے کوئی محبت نہیں کرسکتا♥️✨

Report Page