*/

*/

Source

جو لوگ ہمیں نہیں جانتے، ان کی نظر میں ہم عام سے انسان ہیں۔ جو ہم سے جلتے اور حسد کرتے ہیں، ان کےلیے ہم متکبر و مغرور ہیں۔ جو ہمیں جانتے اور سمجھتے ہیں ان کے خیال میں ہم معقول انسان ہیں۔ جو ہم سے محبت کرتے ہیں، ان کے نزدیک ہم غیر معمولی ہیں۔ جو ہم سے نفرت کرتے ہیں، ان کے خیال میں ہم نہایت برے ہیں۔ ہر شخص کا اپنا نقطۂ نظر و انداز فکر ہے۔۔۔ سو خود کو لوگوں کی نظر میں بہتر بنانے کےلیے اپنے آپ کو ہلکان نہ کریں، اللہ کا آپ سے خوش ہونا آپ کے لیے کافی ہے۔ لوگوں کی خوشنودی ایسی خواہش ہے جو حاصل نہیں کی جاسکتی، جبکہ اللہ کی خوشنودی ایسا مقصد ہے جسے چھوڑا نہیں جا سکتا۔ پس جو چیز حاصل نہیں ہو سکتی، اسے چھوڑ دیں۔ اور جسے چھوڑا نہیں جا سکتا، اسے حاصل کر لیں۔

(شیخ علی طنطاوی)

Report Page